241

کراچی: آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا

کراچی (محمد یوسف سے) آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا سندھ ہائی کورٹ کا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی۔ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کیخلاف 1 ارب چار کروڑ روپے کرپشن سے متعلق آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ بینچ میں شامل جسٹس محمد سلیم جیسر نے درخواست کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی۔ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجوا دیا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں