270

اسلام آباد: آج تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان کردوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں سے متعلق تحقیقیاتی کمیشن کے سربراہ کا اعلان آج کردوں گا۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی پارلیمنٹ کے اندر اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کی پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے گی اور بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ساتھ ملکر کارروائی چلانے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں