199

نگر: غذر میں برفانی تودے میں پھنسے غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا

نگر (میڈیا رپورٹس) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں امدادی اداروں نے برفانی تودے کی زد میں آنے والے 7 غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کو بچالیا۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم گذشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی اور اس میں شامل بعض کوہ پیما زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں نے فوج کی مدد سے فوری طور پر ان کی تلاش کا کام شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل کرکے تمام لاپتہ کوہ پیماوٴں کو بحفاظت بچاکر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں