240

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لاہور (اسد الیاس سے) ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اسد الیاس کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں گرفتار ہیں۔ دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ سعد اور سلمان رفیق کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف گواہی دینے والے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ ان کے دوست ہیں اور پارٹنر نہیں، نیب نے قیصر امین بٹ کے بیان کو پہلے مسترد کروایا پھر مرضی کا بیان دلوایا۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں