188

اسلام آباد: اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نادرا نے آن لائن ایپ متعارف کروادی

*اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نادرا نے آن لائن ایپ متعارف کروادی*

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کروادی۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور نادرا حکام نے اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ نادرا حکام نے بتایا کہ اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ٹیکس جمع کروانے والوں کی تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، قومی شناختی کارڈ یا ایف بی آر کے دیئے گئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

نادرا حکام نے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا اور کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، معلومات کو چیک کرنے کے پانچ سو روپے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں