227

اسلام آباد: بے بنیاد اوریکطرفہ خبروں پرپاکستان کا بی بی سی سے باضابطہ احتجاج

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی 2 جون کی یک طرفہ خبرپرباضابطہ احتجاج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی 2 جون کی بے بنیاد اوریکطرفہ خبروں پرڈوزیئر بی بی سی کے نمائندے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کا احتجاجی ڈوزیئر 19 صفحات پر مشتمل ہے۔ بھیجے گئے ڈوزیئرمیں حکومت پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ خبرمیں فریقین کا موقف نہیں لیا گیا جوکہ بی بی سی کی ادارتی پالیسی کے خلاف ہے، تجزیئے سے واضح ہوتا ہے کہ خبرمیں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ خبرمیں حقائق کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں