185

اسلام آباد: مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن پاکستان نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ ن لیگ کی جانب سے جہانگیر جدون اور مریم نواز کی جانب سے بیرسڑ ظفر اللہ پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کی نمائندگی حسن مان نے کی۔

ن لیگ اور مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال پٹیشن کی کاپی نہیں ملی ہے، جب کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں