177

اسلام آباد: حکومت اپوزیشن کشیدگی میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا ہاتھ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کشیدگی میں زیادہ ہاتھ ان کا ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو پارٹیاں تبدیل کرکے خراب ہورہے ہیں، ماحول کی کشیدگی میں زیادہ ہاتھ ان کا ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں، پنجابی میں کہتے ہیں رل تے گئے ہاں پر چس بڑی آئی اے، کچھ لوگ سیاسی جماعتیں بدل کررل تو گئے پر ان کو چس نہیں آئی، حکومت کی پہلی صف میں مسافر بیٹھے ہیں، دس سالہ تحقیقاتی کمیشن ان مسافروں کا حساب کرے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں