173

لاہور: فیس بک کی دوستی دھوکا نکلی، شادی کیلئے پاکستان آنے والی غیر ملکی خاتون واپس روانہ

لاہور (اسد الیاس سے) فیس بک پر دوستی دھوکا ثابت ہوئی اور انڈونیشن خاتون بہاولپور کے نوجوان کی محبت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشین خاتون مورنگش نیگا سیرف ایک ماہ قبل 13 مئی کو بہاولپور کے نوجوان سے شادی کے جھانسے میں آکر لاہور پہنچی تھی۔ مذکورہ لڑکے نے لاہور میں مورنگش سے ملاقات کی اور شادی کرنے کے چند روز بعد جان چھڑوانے کے لیے گھریلو مجبوری ظاہر کردی کہ وہ اس کو ساتھ نہیں رکھ سکتا۔ لڑکا نہ صرف انڈونیشن خاتون کو لاہور ائرپورٹ پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا بلکہ خاتون سے اس کے پاس موجود رقم بھی بٹور لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں