182

کراچی: پانی کا بحران جاری، مختلف علاقوں میں فراہمی بند

کراچی (محمد یوسف سے) پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جاری ہے لیکن جمعہ کو بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے شہر میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے میں مزید 24 سے 48گھنٹے لگ سکتے ہیں سرکاری ہائیڈرنٹ سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والے مرکزی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جمعہ کو بجلی کا طو یل بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد شہر میں پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، شہر میں مجموعی طور پر پانی کی سپلائی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے مختلف علاقوں جن میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی ، اولڈ سٹی ایریا، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، پی آئی بی کالونی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے ، شدید گرمی میں شہریوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے مشکلات کاسامنا ہے، واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں دھابیجی، گھارو اور حب ڈیم سے پانی کی فراہمی معمول پر آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں