220

کراچی: ریڈ لائن بس منصوبہ تیار، شہر میں 119 بسیں چلائی جائیں گی

کراچی (محمد یوسف سے) کراچی کی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ آبادی کو ٹریفک کے اژدھام سے نجات دلانے کے لیے وفاقی کی جانب سے شروع کیے جانے والے گرین بس منصوبے کی تکمیل کے بعد بھی یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا تھا جس کے باعث سندھ حکومت نے کراچی کے لیے ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ( بی آر ٹی ) پروجیکٹ پرکام کے آغاز کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، منصوبہ 3سال کے اندر2021 تک پایہ تکمیل کوپہنچایا جائے گا۔

رواں سال منصوبے پر اے ڈی پی کے تحت100ملین کی رقم مختص کی گئی ہے، جائیکا (JICA) نے2010 میں دی کراچی ٹرانسپورٹ امپورمنٹ پروجیکٹ(9KTIP) کے تحت دی ماس ٹرانزٹ کوریڈورکی تجویزدی تھی تاکہ مستقبل میں پیش آنے والے ٹرانسپورٹ مسائل کو حل کیا جاسکے جائیکاکی رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ مستقبل میں کراچی کے اندر موٹرسائیکلوں اور کاروں کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہوجائے گا کہ سڑکوں پر ان کے چلنے کے لیے جگہ کم پڑجائے گی، لہٰذا اس وقت جو ٹرانسپورٹ سسٹم موجود ہے اسے بڑے پیمانے پر توسیع نہ دی گئی توٹریفک کے بے پناہ رش کے باعث سفر میں بہت زیادہ وقت لگے گا جبکہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ جائے گی۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں