213

لاہور: سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر فواد چوہدری کی طرف سے تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ملک سلمان ،صابر بخاری

لاہور (پ ر) جرنلسٹس رائٹس کمیشن آف پاکستان اور پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ نے صحافیوں پر حکومتی غنڈوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایف سی کے صدر ملک سلمان اور جے آر سی پی کے چیئرمین صابر بخاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم اور عون شیرازی پر تشدد کے علاوہ بھی حکومتی نمائندوں کا رویہ بالاتر اور غنڈہ گردی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اینکرز بھی خود کو تمام قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں، اینکرز نے کبھی بھی عام صحافی کیلئے آواز بلند نہیں کی جب کہ ہر بار جب مشکل وقت آتا ہے تو عام صحافی سے احتجاج کی امید رکھتے ہیں۔ اب اینکرز کو سمجھ لینا چاہیے کہ عام صحافی ہی شعبہ کی پہچان اور شان ہے اور اینکرز عام صحافی کیساتھ بھی ایسے کھڑے ہونگے جیسے دوسرے صحافی اینکرز کی ہر مشکل میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں