201

اسلام آباد: شیخ رشید کا ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان.

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میں 10ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس کی اجازت دیدی ہے،ایم ایل ون سے اس کی ابتدا کریں گے۔

گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے،عوام آصف زرداری اور نواز شریف سے نفرت کرتے جبکہ ہم سے صرف شکوہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تقسیم ہوچکی ہے، ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہے تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں