198

اسلام آباد: ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سود سے پاک نظام کی طرف بتدریج پیش رفت کی جائے اور تمام سرکاری اداروں کے اکاوٴنٹ اسلامی بینکوں میں رکھے جائیں، یہ سود سے پاک نظام کی جانب پہلا بڑا قدم ہوگا۔ ایم ایم اے کے مولانا اکبرچترالی کاکہنا تھا کہ ملک میں سودی بنکاری کا خاتمہ کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے سود سے پاک نظام کے لیے گیم پلان طلب کر لیا۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اس حوالے سے سفارشات پیش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں