181

لاہور: منشیات فروشی میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور (اسد الیاس سے) لاہور میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور شہر کے تعلیمی اداروں سمیت اسپتالوں کے گرد بھی منشیات فروخت کی جارہی ہے۔

گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش میں پتہ چلا کہ لاہور میں ایلیٹ کلاس کوکین کے نشے میں ملوث ہے جبکہ بعض امیر زادے آئس کا نشہ کرتے ہیں۔ کوکین کی قیمت 13 ہزار روپے سے 15 ہزار روپے فی گرام ہے جبکہ اس میں کولمبئین کوالٹی 15ہزار روپے سے 20 روپے فی گرام ہے ۔ آئس 25 سو روپے سے 3 ہزار روپے فی گرام باآسانی مل جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈانس پارٹیز میں نشہ آور گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جنہیں پلز Pill’s کہا جاتا ہے اور ایک گولی 7سو روپے سے 1 ہزار روپے تک مل جاتی ہے ۔ منشیات فروش نے یہ بھی بتایا کہ ان تینوں منشیات کی اقسام کا استعمال لڑکے اور لڑکیاں دونوں برابر ہی کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں