202

نواب شاہ: عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

نواب شاہ (محمد شبیر سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں اگر میں حکومت میں آگیا تو اپنے ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا۔

نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا وفاقی بجٹ عوام اور سندھ دشمن ہے، یہ بجٹ نہیں معاشی خودکشی ہے اور عمران خان دھونس دھمکیوں کے ذریعے سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم دھاندلی سے بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، کوئی جماعت عوام دشمن بجٹ کو ووٹ نہ دے، جو جماعت اس بجٹ کوووٹ دے گی اُس کو مہنگائی کا حساب دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں