211

نوشہرو فیروز : لاکھاروڈ کے قریب جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

نوشہروفیروز (ملک مشتاق احمد سے) لاکھاروڈ کے قریب جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے. مقتول لال بخش خاصخیلی کی نعش جائے وقوع پر موجود، ورثاء کا اٹھانے دینے سے انکار، زخمی فتح محمد تشویشناک حالت میں نوابشاہ جب کہ بقیہ زخمی محراب پور اسپتال منتقل کر دیئے گئے. لاکھاروڈ پولپس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مری برادری کے دونوں فریقین میں زمین کا پرانا تنازعہ ہے اسی تنازعے کے باعث پہلے بھی 3 افراد قتل ہوچکے ہیں. یہاں پولیس پکٹ بھی قائم کی گئی تھی جسے بعد میں عدالت نے ختم کردیا تھا. جب کہ دوسری جانب گاؤں لائق خاصخیلی میں خوف و حراس پھیل گیا جب کہ مزید گشیدگی کا خطرہ بھی بڑھ گیاہے جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں