175

اسلام آباد: وزیراعظم سے بی این پی مینگل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی مینگل کے وفد نے ملاقات کی جس میں نعیم الحق اور جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں بی این پی مینگل اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کی گئی۔ دونوں وفود نے 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو کی جب کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

حکومتی ٹیم نے گزشتہ روز بی این پی مینگل کو بجٹ کی حمایت کے لیے منالیا تھا جس کے بعد اختر مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں