188

یہ بجٹ منظور ہونے سے جرائم اور غربت بڑھے گی، سراج الحق

لاہور (اسد الیاس سے) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ غریب کی جھونپڑی پر خودکش حملہ ہے، بجٹ پر ہمارے ساتھ پانچ منٹ کی مشاورت بھی نہیں ہوئی، بجٹ میں صرف ریونیو کلیکشن کی بات ہے، اسد عمر کو ہٹاکر آئی ایم ایف کا کارندہ بٹھایا گیا۔

سینیٹ میں بحث کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ تاریخ کا واحد بجٹ ہے جس پر سب کا اتفاق ہے کہ اسے مسترد کرنا چاہیے، سرفراز کی قیادت میں کرکٹ ٹیم نے جس طرح شکست کھائی ہے اس سے بڑھ کر شکست ہماری معاشی ٹیم نے کھائی ہے، یہ بجٹ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے، یہ شیطانی اور دجالی جال ہے جس میں ہم پھنس گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں