185

اسلام آباد: قومی حمایت سے فوج ملکی دفاع کا فریضہ انجام دیتی رہے گی، آرمی چیف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ خطاب میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے اور پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کیلیے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں