224

ساہیوال: اپوزیشن کاگٹھ جوڑذاتی مفادات کی جنگ ہے. فیصل جلال ڈھکو

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرپی پی198ملک فیصل جلال ڈھکونے کہاہے کہ اپوزیشن کاگٹھ جوڑذاتی مفادات کی جنگ ہے‘ نواز‘ شہباز‘ زرداری چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں عوام مستردکرچکی ہے‘ ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے اورعوام کوحکومتی کارکردگی کے ثمرات ملناشروع ہوگئے ہیں‘ حکومت کوختم کرنے والے خودتاریخ کے اوراق سے ختم ہوچکے ہیں۔ڈھکوہاؤس میں عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں ملک کوبے دردی سے لوٹ کرجڑیں کھوکھلی کرنے والے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے اب عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں اپنے ادوارمیں (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق غصب کیے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کی ترجمانی ہرصورت یقینی بنائے گی اورانہیں حقوق فراہم کرے گی‘ انہوں نے کہاکہ عوام سے کیے وعدے ہرصورت پورے کریں گے اوراس کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں‘ آنے والابجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں