182

ساہیوال: عوام کو بلا تعطل ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے، لینڈ ریکارڈ سینٹر کے اچانک دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا حکم.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کا عید کی تعطیلات کے فوری بعد لینڈ ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ۔ لینڈ ریکارڈ سینٹر کے دورے کے دوران ڈی سی ساہیوال نے اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور سائلین سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے- ڈی سی ساہیوال نے پینے کے صاف پانی اور اور سائلین کے بیٹھنے کے لیے جگہ کا دورہ بھی کیا۔ ڈی سی ساہیوال نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے یہ سینٹر بنائے ہیں اورحکام کو ہدایت کی کہ عوام کو بلا تعطل ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ ان سینٹروں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں