208

ملتان: دیرینہ دشمنی پر عید کے روز فائرنگ سے 9 افراد ہلاک۔

ملتان (محمد شفیع خان سے) جلالپور پیروالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین میں ممتاز عرف کالا جعفر، عاقب، سلیم، راحت، شوکت اور دیگر افراد شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ممتاز عرف کالا جعفر عید کی نماز پڑھ کر عزیز و اقارب کے ہمراہ واپس جارہے تھے کہ راستے میں چھپے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں