195

کراچی: صحافیوں کے تحفظ میں میڈیا ہاوسز کا کرداراہم ہے. محمد یوسف

کراچی (نامہ نگار) بلاشبہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی کارکن و صحافی نیچرو پیتھ حکیم محمد یوسف ایک تقریب مین گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ دیگر شعبہ جات کے برعکس صحافت ایک مشکل ترین شعبہ ہے، صحافی نہ صرف عوامی مسائل اورانتظامی اداروں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے اور سچ کی کھوج لگا کر اسے عوام تک پہنچاتے ہیں بلکہ حکومت اور رعایا کے مابین پل کا کردار بھی ادا کرتے ہیں جب ایک صحافی عوام کو آگاہی دینے کے لئے، معاشرے کے ناسوروں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لیے حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں سنگین نتائج تک کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور بیشتر صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں لیکن اس کے باوجود آج بھی نظریاتی صحافی اور ادارے آزادی اظہار اور حرمت قلم کیلئے سربکف ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ میں میڈیا کا کردار اہم ہے لیکن وہ اپنا کردار کماحقہ ادا نہیں کررہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں