189

لاہور: سابق حکومت نے دربار شاہ شمس قاری ؒ کی اراضی کوڑیوں کی بیچی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

لاہور (اسد الیاس) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں جی او آر ون میں ایک دربار کی وقف اراضی کوڑیوں سے بھی کم ریٹ پر بیچنے کے معاملہ پر اوقاف حکام سے دوبارہ بریفنگ مانگ لی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 2009 میں دربار حضرت شاہ شمس قاری گاف روڈکے نام پر وقف 30 کنال 10 مرلہ 81 مربع فٹ اربوں روپے مالیت کا رقبہ صرف9سو روپے فی مرلہ کی شرح سے ترقیاتی ادارہ لاہور کو فروخت کیا گیا۔ سیکریٹری اوقاف، ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ ایوان وزیر اعلیٰ میں سردار عثمان بزدار کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دربار حضرت شاہ شمس قاری کا ریکارڈ چند روز قبل اوقاف حکام نے نیب لاہور کو بھی فراہم کیا جس میں بتایا گیا کہ 20 فروری 2009 میں ایوان وزیر اعلیٰ میں خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اجلاس میں دربار کے نام پر وقف رقبہ فروخت کیا گیا۔ اس اجلاس میں محسن لطیف نے ،نجم سعید، خضر حیات گوندل،محمد رضوان تقی ، خواجہ عمران رضا، معظم رشید،سیدہ کلثوم حئی، ماجد ظہور، امیر محمد گجر ، بشیر احمد، چوہدری نذیر اور شیخ محمود احمد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں