200

لاہور: پاک فوج کیخلاف مواد شیئر کرنے والا (ن) لیگی عہدیدار گرفتار

لاہور (اسد الیاس سے) ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے پاک فوج کے خلاف مواد شیئر کرنے والے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے صدر وحید آصف بٹ کو گرفتارکر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد آصف کے مطابق وحید آصف بٹ سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہا تھا جس پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ وحید آصف بٹ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر ہے جس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں