183

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کا شور شرابا، شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے شور شرابا کرتے ہوئے شہباز شریف کو تقریر سے روک دیا جس پر اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بات کرنے کا موقع دیا تو ان کی تقریر شروع ہوتے ہی حکومتی ارکان نے شور مچانا شروع کردیا، فواد چوہدری، غلام سرور اور راجہ ریاض اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور اسپیکر سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی ارکان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن غلط کر رہی ہے ان کا حق نہیں بنتا۔ اسپیکر نے حکومتی ارکان سے کہا کہ تشریف رکھیں، اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پربحث کا آغاز کرنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں