188

لاہور: نااہل اور غیرسنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے، احسن اقبال

لاہور (اسد الیاس سے) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بن گئی ہے۔ اپنے جاری بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بن گئی ہے۔ 10 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں کمی کے باعث قرضوں کے بوجھ میں 3 کھرب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور ہر پاکستانی کی گردن پر مزید 16 ہزار روپے کا قرض چڑھا دیا گیا ہے۔ ہر پاکستانی مزید 30 فیصد غریب ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں