182

اسلام آباد: اسٹیٹ بنک نے ایف بی آر کو اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 5 لاکھ روپے سے زائد کے اکاؤنٹس ہولڈرز کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ رازداری قوانین کی بنیاد پر مرکزی بینک کے معلومات فراہم کرنے سے انکار سے حکومت کے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے فیصلے کو دھچکا لگا ہے جو ان اکاؤنٹ ہولڈرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتی ہے۔ ایف بی آر نے یہ انکشاف ہونے کے بعدمرکزی بینک سے تعاون مانگا تھا کہ 50 ملین بینک اکاؤنٹ ہولڈرز میں سے بمشکل 10 فیصد انکم ٹیکس فائلرز ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے پیر کے روز ایف بی آر کو اپنے جواب میں لکھا ہے کہ موجودہ لیگل فریم ورک بینک کے کھاتیداروں کی خفیہ معلومات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں