180

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گیس کی قیمتوں میں اضافہ 15 سے 20 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی، تاہم اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔ جب کہ مستند ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کی منظوری باقاعدہ طور پر دے دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں