199

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں انصاف روزگار اسکیم روکنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں انصاف روزگار اسکیم روکنے کاحکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں پر ہونے والت انتخابات کے تناظر میں خیبرپختونخوا حکومت کو قبائلی علاقوں میں انصاف روزگار اسکیم روکنے کے احکامات جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انصاف روزگار اسکیم کا اعلان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، کے پی کے حکومت انصاف روزگار اسکیم پر عملدرآمد فوری طور پر روک دے اور قبائلی اضلاع کے لیے کسی قسم کے فنڈز جاری نہ کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں