233

کراچی: زینب مارکیٹ میں چوروں نے تالے کاٹ کر 13 دکانیں لوٹ لیں

کراچی (محمد یوسف سے) چوروں نے زینب مارکیٹ کی بالائی منزل پر چمڑے کی مصنوعات کی13 دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے چوری کرلیے جب کہ پولیس نے مارکیٹ کے 2 چوکیدار حراست میں لے لیے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عبداللہ ہارون روڈ پر زینب مارکیٹ کی بالائی منزل پر چوروں نے چمڑے کی مصنوعات کی 13 دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے چوری کرلیے۔ متاثرہ دکانداروں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شب وہ دکانیں بند کرکے گئے جمعرات کی صبح 10 بجے دکانوں پر آئے تو ان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے چور تجوریاں اور درازیں توڑکر نقدی لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں