191

اسلام آباد: اخترمینگل کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کے لئے دعوت دی ہے بطور سیاسی جماعت اے ہی سی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اے پی سی میں بطور سیاسی جماعت شرکت کریں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش پہنچ گئے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں