193

پشاور: پرویزخٹک کی حکومت5 سالہ دورمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا پورا استعمال نہ کرسکی

پشاور (محمد طارق شاد سے) پاکستان تحریک انصاف کی پرویزخٹک حکومت اپنے 5 سالہ دور میں کسی بھی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کا پورا استعمال نہ کرسکی اور ہر مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز لیپس ہوتے رہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 83 ارب روپے مختص کیے جو نظرثانی شدہ تخمینہ جات میں کم کرتے ہوئے 75 ارب کردیئے گئے، تاہم 66 ارب روپے ہی استعمال کیے جاسکے، مالی سال 2014-15ء میں 100 ارب روپے کی تخصیص کی گئی جونظرثانی شدہ تخمینہ جات میں کم کرتے ہوئے97 ارب کیے گئے جبکہ استعمال 90 ارب ہوئے، مالی سال 2015-16ء میں 113 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کو نظرثانی شدہ تخمینہ جات میں 108 ارب کیاگیا تاہم 101 ارب ہی خرچ ہوپائے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں