248

پاکپتن: مستحق بچوں کیلئے آئیڈیل ومعیاری شیلٹر ہوم کا قیام میرا خواب تھا. ڈاکٹر رانا امتیاز احمد

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) مستحق بچوں کیلئے شیلٹر ہوم کا قیام میرا خواب تھاشیلٹر ہوم کے قیام سے آج اللہ تعالی نے میرا خواب پورا کردیا ان خیالات کااظہار ڈاکٹر رانا امتیاز احمد جنرل سیکرٹری سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن رجسٹرڈ پاکپتن نے واں دل سنگھ میں منعقد دعائیہ تقریب سے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک یتیم خانے کا دورہ کیا تو اس جگہ اور بچوں کی حالت زار دیکھ کر بہت دکھ ہوا تب دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے اگر زندگی میں موقع دیا تو ایسے بچوں کیلئے ایک درالشفقت اپنا گھر (شیلٹر ہوم) بنائیں گے اللہ تعالیٰ نے آج میری خواہش پوری کر دی ہے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ شیلٹر ہوم کو بچوں کیلئے مثالی دار الشفقت بنائیں گے. میں امید کرتا ہوں کہ باقی تمام اضلاع میں بھی ایسے اور شیلٹر ہوم بنیں گے جس میں یتیم بچوں کو گھر جیسا ماحول اور اس بات کا احساس نا ہو کہ وہ کبھی یتیم تھے جس کیلئے ہم ایسی آیا ماں کا انتخاب کرینگے جو خدا نخواستہ بیوہ ہو گئی ہو. خود بھی بے سہارا یا جسکی اولاد اسکی کفالت نہ کر سکتی ہوپڑھی لکھی ہو جو ان بچوں کی ماں کی طرح کفالت کرے انکو روزانہ کھانے کی میز پر خود کھانا کھلائے انکو کھانے کے آداب سکھائے تقریب سے پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر اعجاز اعوان،اتحاد بین المسلمین کے صدر معروف مذہبی سکالر مفتی زاہد اسدی انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، انچاج ٹی بی پروگرام ڈاکٹر غلام عباس، نمبر دار واں دل سنگھ اسلام بھٹی نے کہا کہ یہ شیلٹر ہوم اپنی مثال آپ ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں