236

میانوالی: میانوالی کے سپوت کا ایک اور اعزاز، انتھک محنت سے انتہائی فائدہ مند مشین تیار کرلی.

میانوالی (محمد لطیف سے) شعیب خان نیازی میانوالی کے نواحی علاقہ دلیوالی حال مقیم میانوالی ایک ریٹائرڈ ماسٹر اکرم خان کے فرزند ارجمند، ڈپلومہ ہولڈر سول ایسوسی ایٹ انجینئر نے کافی محنت و مشقت سے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہےجس میں ہر طرح کی اجناس مثلاََ گندم، جو، مکئی، باجرہ، جوار، چنے وغیرہ کا دلیہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے اور اس میں اپنی پسند کے مطابق موٹا یا باریک، جس سائز کا آپ چاہیں دلیہ بنا یا جا سکتا ہے۔ عام طور پراگر ایک چکی آٹا بنا رہی ہے تو وہ دلیہ نہیں بناتی۔ اگر دوسری چکی دلیہ بنا رہی ہے تو وہ کھل کو باریک نہیں کرتی۔ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دن رات انتھک محنت کرنے کے بعد شعیب خان نیازی نے یہ چکی تیار کی. یہ چکی آٹے کے علاوہ گندم، مکئی، چنے وغیرہ کا دلیہ بنانے کے ساتھ ساتھ جانوروں کا چارہ کاٹنے کے بھی کام آسکتی ہے۔ اس چکی کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ اسے عام آٹے والی چکی کی طرح سیمنٹ کی بنیاد بنا کر فکس نہیں کرنا پڑتا بلکہ آپ جہاں چاہیں زمین کے اوپر رکھ کر ہی اسے چلا سکتے ہیں۔

جانوروں کے گوبر سے تیار کردہ راڈ

یاد رہے اس سے قبل نوجوان شعیب خان نے ایک مشین اور تیار کی تھی جو جانوروں کے گوبر کو پریس کرکے سخت راڈ تیار کرتی ہے. جو کہ ملک کے بیشتر حصوں میں لگی فیکٹریوں، بھٹوں اور بوائلرز میں وسیع پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ کتنے ذہین اور قابل لوگ موجود ہیں اگر گورنمنٹ آف پاکستان ایسے نوجوانوں کی دادرسی اور امداد کرے تو ملک کے کونے کونے سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان جیسے سائسندان پیدا ہوں گے۔ جو کہ ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں