184

اسلام آباد: حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے ایک بیانیے پر متفق نہ ہوسکے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوایک دوسرے سے بھی خطرہ ہے، حکومت کو گرانے کی خواہش رکھنے والے ایک بیانیے پر متفق نہ ہوسکے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوشکنجہ سخت ہوتے ہی اے پی سی بلانے کی یاد آگئی، کانفرنس میں کرتب دکھانے والی سیاسی اداکار پہنچے، پتلی تماشا کیا اور 10 گھنٹوں کے بعد اے پی سی ناکام ہوگئی، اور اجلاس کا اعلامیہ تحریری اقبال جرم ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں اپنے ہی بنائے ہوئےالیکشن کمیشن پرعدم اعتماد کا اظہارکیا گیا، دس ماہ کے بعد اپوزیشن کوایک دم سے الیکشن میں نقائص نظرآئے ہیں، اپوزیشن کی منطق ہے جہاں وہ جیتی ہے وہاں شفاف انتخابات ہوئے، جہاں ہارے وہاں سلیکشن ہوئی، عمران خان کو پہلے ایوان نے سلیکٹ کیا پھرایلکٹ کیا، سلیکٹڈ، ایلکٹڈ کے بعد تاحیات رجیکٹڈ کی بات بھی ہونی چاہیے، جسے سپریم کورٹ نے رجیکٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں