190

اسلام آباد: قرضہ کمیشن میں عدم پیشی پر کارروائی ہو سکتی ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن جس کو بلائے گا اس کو پیش ہونا پڑے گا جو کمیشن کے بلانے پر پیش نہیں ہو گا اس کے خلاف کمیشن کارروائی کے احکام دے سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت انکوائری کمیشن کو جلدازجلد فعال کرنا چاہتی ہے، اس کے بجٹ سے متعلق احکام وزارت خزانہ کو دے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھی بھیج سکتا ہے تاہم اسکے پاس کسی کو سزا دینے کا اختیار نہیں، حسین اصغر کی صوابدید ہے کہ اس کا سیکریٹریٹ الگ بنائیں گے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں