343

پاکپتن: ہومیو پیتھک ڈاکٹرز پر پروفیشنل ٹیکس میں 100فیصد اضافہ ظالمانہ اقدام ہے. ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی

پا کپتن (محمد امین سے) ہومیو پیتھک ڈاکٹرز پر پروفیشنل ٹیکس میں 100فیصد اضافہ ظالمانہ اقدام ہے اسے واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی بانی پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ حکومت ہومیو پیتھک ڈاکٹرز پر ٹیکس لادنے کی بجائے انہیں سرکاری ہسپتالوں میں ملازمتیں دے. ہومیو ڈاکٹرز انتہائی کم فیس میں مریضوں کی تشخیص وعلاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرہے ہیں. حالیہ بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ہومیو ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں. مگر موجودہ حکومت نے ہومیو ڈاکٹرز اور ان کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لئے بغیر پروفیشنل ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کیا ہے جو ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ غریب مریضوں کے لئے بھی پریشانی کا باعث ہے انہوں نے یہ ظالمانہ اقدام واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں