192

اسلام آباد: خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟، سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں