200

کراچی: مسقط سے 52 پاکستانی شہری ملک بدر کر دیئے گئے

اسلام آباد (محمد یوسف سے) مسقط سے 52 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا جو پی آئی اے کی پرواز 292 کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق مسقط سے 52 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے اور نکالے گئے پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز 292 پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ملک بدر کیے گئے یہ شہری مسقط میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد پہنچنے والے 52 میں سے 12 پاکستانی شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے حراست میں لے لیا اور انہیں پاسپورٹ سیل منتقل کردیا ہے جب کہ 40 پاکستانی شہریوں کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں