213

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، ارکان کا پھر شور شرابا اور شدید نعرے بازی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی جاری رہنے کے بعد ملتوی ہوگیا. جس میں حکومتی ارکان کی طرف سے شور شرابا کیا جارہا ہے جب کہ اپوزیشن نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا ہے۔

کل سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ تقریر شروع کرنے سے قبل آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملے پر سخت احتجاج کیا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ جس کے بعد اجلاس کو ملتوی کردیا گیا. آج پھر اجلاس مچھلی منڈی بنا رہا اور قائد حزب اختلاف کو اپنی تقریر مکمل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. واضع رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دی جائے گی اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں