254

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہل کار جاں بحق

کراچی (محمد یوسف سے) اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے. جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے اہل کاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی کراچی غربی کا کہنا ہے کہ دونوں سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار تھے اور ان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر اورنگی ٹاؤن تھانے آ رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں