335

پاکپتن: پنجاب کے بجٹ میں ضلع پاکپتن کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے. محمد سعید احمد چشتی

پاکپتن(خرم شہزاد سے) یونیورسٹی بناؤ تحریک پاکپتن کے کنوینئر محمد سعید احمد چشتی نے کہاکہ وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں پاکپتن میں یونیورسٹی کے منصوبے سمیت ضلع کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکپتن کی عوام سے کسی بات کا بدلہ لیا جارہا ہ۔ انہوں نے کہا کہ بابافرید رح کے شہر کو مکمل نظرانداز کرکے پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بابا جی سے ان کا تعلق محض اپنے زاتی مفادات کے لیے ہی تھا. انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پاکپتن شریف میں زہدالانبیا حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے نام سے ایک یونیورسٹی قائم کرے اور پاکپتن شریف میں صحت اور منچن آباد روڈ اور مرلے چوک روڈ کی تعمیر شروع کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں