213

لاہور: گذشتہ روز پنجاب حکومت نے 23 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

لاہور (اسد الیاس سے) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 23 کھرب 57 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی ایوان میں موجود تھے۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کا مجموعی حجم 2,300 ارب 57 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے جس میں سے 350 ارب روپے ترقیاتی جبکہ 1,717 ارب 60 کروڑ روپے غیر ترقیاتی مقاصد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جنرل ریونیو ریسپٹ کی مد میں 1,990 ارب روپے کی وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے، این ایف سی کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو 1601 ارب 46 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے جبکہ صوبائی محصولات کی مد میں 388 ارب 40 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں