181

اسلام آباد: عالمی بینک کا پاکستان کے اقدامات پر اطمینان، 518 ملین ڈالر کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان کی جانب سے آمدن بڑھانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دو منصوبوں کیلئے 518 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان عالمی بینک کے مطابق ورلڈ بینک خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کیلئے 118 ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس سے خیبرپختونخوا حکومت کی ریونیو وصولی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ چالیس کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی اور 2023-24 تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح سترہ فیصد ہو جائیگی، ٹیکس دہندگان کی تعداد بارہ لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کم ازکم پندرہ فیصد ہونی چاہیے، جو اس وقت 12.9 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں