262

منڈی صادق گنج : بارشوں سے فصلوں کی ہونے والی تباہی کے باعث مائیکرو فنانس بینکوں کے اربوں روپے ڈوبنے کے خدشات

منڈی صادق گنج (سید عاصم رضا سے) بارشوں سے فصلوں کی ہونے والی تباہی کے باعث مائیکرو فنانس بینکوں کے اربوں روپے ڈوبنے کے خدشات. زمینداروں نے لی گئی کمیٹیاں واپس کرنے سے انکار کر دیا، متعدد بار احتجاج، بینک دو ماہ سے ریکوری نہ کر سکے تفصیلات کے مطابق بارشوں اور طوفانوں سے گندم، چنے اور سرسوں کی فصلوں کی تباہی کے بعد منڈی صادق گنج اور اس سے ملحقہ سرحدی علاقے کے سو سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں کسانوں نے فصل نہ ہونے کے باعث مختلف مائیکرو فنانس بینکوں سے لئے گئے قرضہ جات واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس سلسلے میں بارڈر ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام متعدد بار سینکڑوں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ بھی کیا تھا کہ ہمارے قرضے معاف کئے جائیں، کسانوں کو دئیے جانے والے قرضے جو دو ماہ قبل واپس ہو جانے چاہیے تھے ابھی تک واپس نہ ہو سکے۔ریکوری کے لئے جانے والے بینکوں کے عملے اور کسانوں کے مابین مختلف دیہاتوں میں ناخوشگوار واقعات بھی پیش آچکے ہیں، تا حال بینکوں کا عملہ دی گئی رقوم کی ریکوری کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔ جب کہ دوسری جانب کسانوں کی جانب سے سابقہ رقم واپس نہ کرنے کے سبب دوبارہ رقم نہ مل سکی جس سے کسان اب فصلوں کی بوائی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے پریشان ہیں، بارڈر ویلفئیر سوسائٹی کے صدر عاصم محمود جٹ کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد مشکل حالات کا شکار ہیں، ہم حکومتی امدا کے منتظر ہیں، متعدد بار ان قرضوں کی معافی کے لئے احتجاج کر چکے ہیں اب ہم اس کے لئے قانونی راستہ بھی اختیار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں