182

لاڑکانہ میں ایڈز کی وبا پر عالمی ماہرین کی رپورٹ سامنے آگئی

لاڑکانہ (محمد شبیر سے) رتو ڈیرو میں ایڈز کی وبا پر عالمی ماہرین کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرین کی نصف سے زیادہ تعداد علاج سے محروم ہے۔ لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے سے متعلق عالمی ماہرین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جنیوا ہیڈ کوراٹرز کو بھیجی گئی پہلی رپورٹ سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 751 ہے جن میں 604 بچے شامل ہیں، اب تک صرف 324 متاثرہ افراد کو علاج مل سکا ہے جو کہ 43 فیصد ہے جبکہ 57 فیصد متاثرین علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں