197

پاکپتن: رمضان المبا رک فلڈ لائیٹ کرکٹ میلہ کے انعقاد سے عوام کو تفریح کا عمدہ موقع فراہم کیا گیا ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ رمضان المبا رک فلڈ لائیٹ کرکٹ میلہ کے انعقاد کا مقصد عوام کو تفریح کا عمدہ مواقع فراہم کیا گیا ہے، اس طرح کے میگا ایونٹ کے انعقاد سے لو گوں کا جو ش خروش بڑھ جاتا ہے اور ان میں اس طرح کے کھیلوں میں حصہ لینے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے جو کہ نسل نو ء کیلئے کھیلوں کا شعور اجاگر کرنے اور اس میں مقابلے کا حوصلہ پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہو تا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلے گر وانڈ میں رمضان المبا رک فلڈ لائیٹ کرکٹ میلہ کے فائنل میچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ارشد وٹو، ڈی او سپورٹس فیصل عمر ان وٹو،، تحصیل سپورٹس آفسیر شفقت رسول، صالح محمد، محمد شریف، ریاض فرید وٹو، سمیت دیگر افسران، اہلکاران شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا کھیلیں نوجوانوں کو منزل کے حصول کیلئے جستجو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور اس عمل کے زریعے علاقائی سطح پر ترقی و استحکام آئے گا ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افز ائی کرتے ہوئے انعامات تقسیم کیے پاکپتن سٹار اورپاکپتن الائنز کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا، کانٹے دار مقابلہ ہوا، پاکپتن الائنز نے اپنے مد مقابل ٹیم پاکپتن سٹار کو شکست دے کر فتح حا صل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں