200

مانسہرہ: داتا ٹول پلازہ ٹیکس دوبارہ شروع کرنے پر احتجاج، مظاہرین نے شاہراہ ریشم بلاک کردی.

مانسہرہ (بیوروچیف کے پی کے محمد طارق چوہدری سے) داتا ٹول پلازہ ٹیکس دوبارہ شروع کرنے پر احتجاج، مظاہرین نے شاہراہ ریشم بلاک کردی. آج شام 5 بجے مانسہرہ ملک محمد نزیر ناظم غازی کوٹ یونین کونسل داتا اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے شاہرہ رشم بللاک کر دی. مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ داتا ٹول پلازہ ٹیکس جو کہ بند کر دیا گیا تھا وہ پھر سے شروع نہ کیا جائے، یاد رہے کہ دس سال پہلے اسی جگہ پر ٹول پلازہ ٹیکس لینے پر عملہ سےجھگڑا کے بعد عوام اور پولیس کے درمیان بھی ذبردست لڑائی ہو چکی ہے. شاہرہ رشم بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں